حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر چرنجیوی نے آج الزام لگایا کہ تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان اتحاد غیر اصولی ہے۔ چرنجیوی آج وجئے واڑہ میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے آج ونٹاؤن علاقہ میں عوام سے مخاطب ہوکر دعوی کیا
کہ کانگریس ہی وجئے واڑہ کو آندھرا پردیش کا دورا الحکومت بنا سکتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وائی ایس جگن آخر نریندر مودی ہر کیوں نہیں تنقید کرتے ؟انہوں نے تلگودیشم ‘وائی ایس آر کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی محاذ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے لئے یہی آخری انتخابات ہیں۔